ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کا نمیبیا کو جیت کیلیے 210 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے کے 8ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو جیت کیلیے 210 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت اور نیمیبیا کی ٹیمیں نئی دہلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن 61 جبکہ پانڈیا 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کے سنجو سیمسن 25 کے مجموعی اسکور پر 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسکے بعد ایشان کشن اور تلک ورما نے ذمہ دارانہ دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 104 پر پہنچایا توایشان کشن 61 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے تیز ترین نصف سنچری مکمل کی۔
پھر 25 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر تلک ورما اور سنجے کمار یادوو 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یوں 124 پر بھارت کی چار وکٹیں گر گئیں۔
اس کے بعد 205 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا 28 گیندوں پر 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پھر شوم دوبے 23 رنز بناکر 205 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد 206 پر اکسر پٹیل اور رنکو سنگھ جبکہ 209 رنز پر ارشدیپ سنگھ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے پانچ کھلاڑی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
