معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا


کراچی:

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے فضا مسرور کے ساتھ نکاح کرلیا۔ 

نکاح کی سادہ اور باوقار تقریب 24 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

umer-aalam-i-2-1024x16511769328389-0.jpg

نکاح کے بعد عمر عالم اور فضا مسرور کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ 

umer-aalam-4-11769328389-7.jpg

مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

umer-aalam-6-11769328389-8.jpg

لباس کے انتخاب کی بات کی جائے تو عمر عالم نے ہلکے پاوڈر بلیو رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ ڈیزائنر کوٹ ان کے انداز کو نمایاں کر رہا تھا۔

umer-aalam-141769328388-1.jpg

 دلہن فضا مسرور نے ڈسٹی روز رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہنا جس پر سنہری اور چاندی کی نفیس کڑھائی کی گئی تھی۔

umer-aalam-10-11769328389-3.jpg

جوڑے نے اپنی شادی کے چند یادگار لمحات انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے، جن میں ساحلِ سمندر کے قریب کیا گیا فوٹو شوٹ خاص توجہ کا مرکز بنا۔

umer-aalam-3-11769328389-6.jpg

نکاح کے موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی چند قریبی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، حسن رضوی اور حنا میر شامل ہیں۔

umer-aalam-1-1-1024x12801769328389-5.jpg

واضح رہے کہ عمر عالم نے دسمبر 2024 میں اپنی اہلیہ کو فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

umer-aalam-131769328388-2.jpg

یاد رہے کہ عمر عالم نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور ڈرامہ ’’شہنائی‘‘ سے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں فلم ’’پرچی‘‘ اور ریئلٹی شو ’’تماشا سیزن ون‘‘ میں کامیابی کے بعد وہ شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام بنانے میں کامیاب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *