پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلیے جنوبی افریقا پہنچ گئی

pakistan-womens-cricket-team1770507539-0-600x450.webp


JOHANNESBURG:

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی ویمن ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچی۔ دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن کرکٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *