پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیا لوگو جاری کیا گیا ہے جس میں لفظ گیارہ اردو میں خوبصورت انداز سے لکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔ نئی فرنچائزز کے طور پر حیدرآباد فرنچائز اور سیالکوٹ فرنچائز کو شامل کیا گیا ہے جس سے ایونٹ میں مزید سنسنی اور مقابلے کی فضا قائم ہونے کی توقع ہے۔
