پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کیخلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع

pakindia-71757874249-0-600x450.webp

بھارتی ٹیم کی طرف سے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کے خلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اسے اخلاقیات کے منافی اور احمقانہ حرکت قرار دیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے فیصلے پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے اسی پالیسی پر عمل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے پر بھارت کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

[embedded content]

سابق بھارتی آل راؤنڈر اور معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اس پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت نے جو “ہاتھ نہ ملانے” کی روایت شروع کی ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے اور یہ ہمارے جیسے بڑے ملک کے شایانِ شان نہیں۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اس اقدام کو کھیل کی روح کے منافی قرار دے رہی ہے۔

This ‘no shaking hands’ is such a silly thing that India has started. It’s unbecoming of a nation like ours. Either play properly within the spirit of the game or don’t play at all.

— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) February 15, 2026

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *