قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل راستے کے تنازعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو قتل کیا۔
اس کے علاوہ ملزمان نے تین خواتین سمیت 8 افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے چار ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Source: https://www.express.pk/story/2804408/3-murderers-arrested-in-rawalpindi-2804408/
