افغان طالبان کے بلوچستان اور کے پی میں متعدد حملے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 67 کارندے ہلاک

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متعدد حملے کیے جب کہ  پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آپریشن غضب للحق کے حوالے سے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بلوچستان میں افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔

Special Update 1000 hours 3 March: Operation Ghazb lil Haq

In Balochistan:

▪️Afghan Taliban resorted to physical attack on 16 locations in Northern Balochistan in Qilla Saifullah, Noshki and Chaman Districts while engaging our troops on 25 locations in fire raid.

▪️The…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 3, 2026

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے،  فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں، آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ کچھ وقت میں جاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *